تیکنیکی رکاوٹیں دور : پاسپورٹ پرنٹنگ بحال : عوام کو پیش آنے والے مشکلات پر معزرت،

پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے ملک میں حالیہ پاسپورٹ بحران کا سختی سے نوٹس لینے ھوئے چند تیکنیکی روکاوٹوں کو دور کرکے دوبارہ چھپائی کا عمل شروع کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی اور ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن  مصطفیٰ کمال قاضی نے چند تکنیکی رکاوٹوں کو دور کرکے پرنٹنگ کے عمل کو شروع کردیا جس کے لئے ڈی جی پاسپورٹ نے اضافی مشینری مختص کی ہیں تاکہ چھپائی کا عمل مزید تیز کی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں حالیہ پاسپورٹس کے چھپائی کا کام شروع نہ کرنے کے با عث پاسپورٹس کا بیک اپ دس لاکھ تک پہنچ چکا تھا اوراس کا اصل وجہ لیمینشن پیپر کی عدم دستیابی تھی۔

 وزیر داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹ کی احکامات کے تناظر میں پاسپورٹ کی پرنٹنگ کے عمل کو تیز کرنے کے لئے ڈی جی پاسپورٹ نے نہ صرف اضافی مشینری مختص کی بلکہ اس کے علاؤہ پاسپورٹس کی بروقت ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے اضافی اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
 
 موجودہ حالات میں پاسپورٹ کی پرنٹنگ بہتر بنانے اور عوام کی مشکلات کے ازالہ سے بخوبی آگاہ ہیں جس کی وجہ سے محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ان غیر متوقع حالات کی وجہ سے عوام کو پیش آنے والے مشکلات کے لئے محکمہ معذرت خواہ ہے