ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ منعقد کرانے کی تاریخ کا اعلان : 46 ہزار 658 امیدواروں کی رجسٹریشن

پشاور میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ منعقد کرانے کی تاریخ کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ 26 نومبر کو منعقد کیا جائے گا۔

کے ایم یو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹیسٹ دوبارہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے زیراہتمام کیا جائے گا، اور اس کیلئے پولیس اور دیگر سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں سے مدد لی جائیں گی۔

کے ایم یو کے مطابق 46 ہزار 658 امیدواروں نے ٹیسٹ میں شرکت کیلئے رجسٹریشن کروائی ہے۔

خیبر پختونخوا میں بلیو ٹوتھ ڈیوائسز کے ذریعے میڈکل کالجز اور ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ میں اسکینڈل سامنے آنے کے بعد پچھلا میڈیکل ٹیسٹ منسوخ قرار دیا تھا۔

ان 219 طالبہ کی رجسٹریشن کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے جو بلیو ٹوتھ اور دیگر طریقوں سے نقل سکینڈل میں ملوث پائے گئے ہیں۔

بلیوٹوتھ اسکینڈل کے باعث گزشتہ ٹیسٹ صوبائی کابینہ نے منسوخ کیا تھا۔