خیبر پختونخوا: سرکاری یونیورسٹیوں کے ملازموں کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی ختم کرنیکا فیصلہ

خیبر پختونخوا کی سرکاری یونیورسٹیوں کے ملازموں کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو مراسلہ لکھ دیا، مراسلہ کے مطابق ڈیپوٹیشن پر جانے والے تمام ملازموں کو واپس طلب کر لیا، یونیورسٹیوں کے ملازم قواعد و ضوابط کے مطابق ڈیپوٹیشن پر دوسرے محکموں میں نہیں جاسکتے۔

مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ یونیورسٹیوں کے ملازم بڑی تعداد میں ڈیپوٹیشن پر دوسرے محکموں میں کام کر رہے ہیں، ڈیپوٹیشن پر جانے والے تمام یونیورسٹی ملازموں کو واپس بلایا جائے، مستقبل میں کسی ملازم کو دوسرے ادارے میں ڈیپوٹیشن پر جانے کی اجازت نہ دی جائے۔