غلط فہمی 

حماس اور اسرائیل کی تازہ ترین جنگ نے ایک بار پھر ہماری غلط فہمی کا ازا لہ کر دیا ہے اب ہماری غلط فہمی دور ہو گئی ہے اور اس غلط فہمی کے ساتھ مزید کئی غلط فہمیاں دور ہو گئی ہیں ہم کو یہ غلط فہمی تھی کہ دنیا نے ترقی کر لی ہے یہ بھی غلط فہمی تھی کہ مو جو دہ دور جمہوریت کا دور ہے‘ یہ بھی غلط فہمی تھی کہ امریکہ جمہوری ملک ہے یہ بھی غلط فہمی تھی کہ سلا متی کونسل جنگ روکنے اور امن قائم کرنے والا ادارہ ہے یہ بھی غلط فہمی تھی کہ نو آباد تی نظام ختم ہو چکا ہے ، یہ بھی غلط فہمی تھی کہ اسرائیل مشرق وسطیٰ میں 91لا کھ کی آبادی والا چھوٹا ملک ہے ، حما س اور اسرائیل کی تازہ ترین جنگ نے اس غلط فہمی کے ساتھ دیگر تما م غلط فہمیوں کو دور کر دیا اب یہ بات روز روشن کی طرح کھل کر سامنے آگئی ہے کہ دنیا نے کوئی ترقی نہیں کی اکیسویں صدی میں بھی ہم چنگیز خا ن کے زما نے میں جی رہے ہیں چنگیز خا ن کا لشکر جا رہا تھا ایک عورت بکریاں چراتی ہوئی راستے میں آگئی گھبراہٹ میں اس کی گود سے دودھ پیتا بچہ زمین پر گرا چنگیز خا ن کا گھوڑا وہاں پہنچا عورت چیختی چلا تی ہوئی آئی چنگیز خا ن نے بچے کے سینے پر نیزے کو پیوست کر کے اٹھا یا اور ماں کی طرف اچھا ل دیا یہ چنگیز خا ن کا طرز عمل تھا اسرائیل نے غزہ کے تین ہسپتا لوں پر حملہ کر کے 1100معصوم بچوں اور بچیوں کو خون میں نہلا دیا امریکی صدر نے اسرائیل کو شا باش دی ، یو رپی یو نین نے ہسپتال پر حملوں کی حمایت کی ہم اس غلط فہمی میں مبتلا تھے کہ مو جو دہ دور جمہوریت کا دورہے غزہ میں 6ہزار بے گنا ہ شہریوں کے قتل کے بعد برازیل اور سوڈان نے پے درپے سلا متی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد یں پیش کیں رائے شما ری ہوئی تو 15میں سے 12ممبروں نے قرارداد کی حما یت کی دو ممبر وں نے رائے شما ری میں حصہ نہیں لیا ، ایک ممبر نے قرار داد کی مخا لفت کی اور قرار داد مسترد ہوئی ، 12ممبرہار گئے ایک ممبر جیت گیا 12ممبر وہ تھے جو غزہ میں بے گنا ہ مسلما نوں کا قتل عام بند کرنا چاہتے تھے ایک ممبر وہ تھا جو غزہ میں مسلما نوں کا مزید قتل عام چاہتا تھا ہم نے پو چھا یہ کیسی جمہوریت ہے ؟ کہ اکثریت ہار گئی اقلیت کو فتح نصیب ہوئی ہمیں بتا یا گیا اس کا نام ویٹو پاور ہے سلا متی کونسل بنا نے والوں نے یہ قانون بنا یا ہے اور اس قانون کے تحت امریکہ نے ویٹو کر کے مسلما نوں کا قتل عام جا ری رکھا ہوا ہے ہم نے کہا تو کیا امریکہ جمہوری ملک نہیں ہے ؟ ہمیں بتا یا گیا یہ تمہاری غلط فہمی تھی جو اب دور ہو نی چاہئے امریکہ جمہوریت کا سب سے بڑا مخا لف ہے اس لئے سلا متی کونسل میں جمہوریت کا ذکر کرنا منع ہے وہاں جمہوریت کا نا م کوئی نہیں لے سکتا ہم نے پو چھا کیا سلا متی کونسل جنگ روکنے والا ادارہ نہیں ؟ ہمیں بتا یا گیا کہ ہر گز نہیں سلا متی کونسل جنگ بھڑ کا نے والا ادارہ ہے اور جنگ کو ہوا دینا سلا متی کونسل کا پہلا مشن ہے اس کے قیا م کا مقصد ہی فساد اور جنگ برپا کروانا ہے ہم نے پو چھا کیا نو آبادیاتی نظا م ختم نہیں ہوا ؟ ہمیں بتا یا گیا نہیں ایسا کچھ نہیں ہوا یہ بھی تمہاری غلط فہمی تھی جواب دور ہو چکی ہے اگر اب بھی دور نہیں ہوئی تو اس غلط فہمی کو دور ہونا چاہئے ، ہم نے آنکھیں ملتے ہوئے دیکھا تو غلط فہمی دور ہو چکی تھی اور یہ آخری غلط فہمی تھی ہم نے آخری غلط فہمی کہا تو انہوں نے کہا کہ آخری نہیں ابھی مزید غلط فہمیاں باقی ہیں۔