ورلڈکپ 27 واں میچ : نیوزی لینڈ کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

کرکٹ ورلڈکپ کے 27ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دھرم شالا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم ٹاس جیت کر کہا کہ ہم پہلے باؤلنگ کریں گے، وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے، لیکن آغاز اچھا ہو سکتا ہے، اس لیے پہلے بولنگ کرنا چاہتے ہیں۔

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرنا ٹھیک ہے، اور امید ہے کہ وکٹ بتدریج سلو ہوگی، ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، کیمرون گرین کی جگہ ٹیم میں ٹریوس ہیڈ کو شامل کیا گیا ہے۔

آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

آسٹریلیا: پیٹ کمنز (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیون اسمتھ، مارنس لبوشین، جوش انگلس،گلین میکسویل، ٹریوس ہیڈ، مچل اسٹارک، ایڈم زامپا، جوش ہیزل ووڈ

نیوزی لینڈ: ٹام لیتھم (کپتان)، ڈیون کونوے، ول ینگ، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، گلین فلپس، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ