ورلڈ کپ کرکٹ میں پاکستان کو بھارت، آسٹریلیا اور افغانستان کے بعد جنوبی افریقا کے ہاتھوں مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب بھی تین میچ جیت کرسیمی فائنل کھیل سکتی ہے، دوسری ٹیموں کی مدد بھی درکار ہے۔
البتہ اس کے امکانات بہت کم ہیں۔ منگل کو پاکستان کا ساتواں میچ بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں جانے کیلئے بنگلہ دیش کو ہرانا ہوگا۔ آسٹریلیا کو اگلے چار میں سے تین میچ ہارنا ہوں گے جبکہ اگر مگر والی صورتحال آسان نہیں ہے۔ پاکستان کو ہرا کر جنوبی افریقا پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پر آگیا۔ پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
پاکستان نے ابتدائی دو میچ نیدر لینڈ اور سری لنکا کے خلاف حیدرآباد میں جیتے تھے اس کے بعد قسمت روٹھ گئی۔ پاکستان نے چھ میچ کھیلے ہیں۔ دو جیتے اور چار میں اسے ہار کا منہ دیکھنا پڑا۔
بھارت کے بعد جنوبی افریقا نے بھی پانچویں فتح حاصل کی لیکن اسے ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پاکستان کو بقیہ تین گروپ میچ کول کتہ میں بنگلہ دیش کے خلاف بنگلور میں نیوزی لینڈ کے خلاف اور 11 نومبر کو کول کتہ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف کھیلنا ہے۔
ممکنہ طور پر اگر نیوزی لینڈ آسٹریلیا کو شکست دے دے،بنگلہ دیش، نیدر لینڈ، بھارت انگلینڈ کو، سری لنکا افغانستان کو، نیوزی لینڈ جنوبی افریقا، بھارت سری لنکا، افغانستان نیدر لینڈ کو شکست دے۔ یہ صورتحال آسان نہیں لیکن ناممکن بھی نہیں ہے۔