امپائرز کی غلطی، عرفان پٹھان بھی پاکستانی ٹیم کے حق میں بول پڑے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان کا ورلڈکپ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

گزشتہ روز چنئی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 271 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین ،محمد وسیم جونیئر، اسامہ میر اور حارث رؤف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں عرفان پٹھان نے کہا کہ جنوبی افریقا سے میچ میں 2 فیصلے پاکستان کے خلاف گئے۔

عرفان پٹھان نے کہا کہ ایک وائیڈ بال اور ایک ایل بی ڈبلیو کا فیصلہ پاکستان کے حق میں نہیں گیا، جنوبی افریقا کی قسمت اچھی رہی، ورلڈ کپ کا بہترین میچ ہوا۔