پشاور: خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر خزانہ احمد رسول بنگش کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ صوبے کو مالی مشکلات کا سامنا ہے مگر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی خبریں محض افواہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی نگراں وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاق کے ذمہ گزشتہ مالی سال کے 233 ارب روپے واجب الادا ہیں۔نگراں وزیر اعظم نے صوبے کے بقایا جات کی ادائیگی کا یقین دلایا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق احمد رسول بنگش کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی جارہی، یہ بات غیر رسمی طور پر زیرِ بحث آئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ نگراں کابینہ نے فروری 2024 تک 4 ماہ کے لیے 529 ارب روپے بجٹ کی منظوری دے دی۔