خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن متعارف کرنےکافیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن متعارف کرنےکافیصلہ کر لیا۔ محکمہ تعلیم نے 23اضلاع کے ایجوکیشن آفیسرز کو مراسلہ جاری کردیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کلاسز کیلئے سکولوں میں کوئی نیا کمرہ تعمیر نہیں کیا جائےگا، 23 اضلاع میں نامزد سرکاری سکولوں میں پہلے سے موجود کمروں کو جدید کلاس رومز میں تبدیل کیا جائےگا۔
مراسلے میںمحکمہ تعلیم کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ نامزد سرکاری سکولوں میں قبائلی اضلاع کے اسکولز بھی شامل ہیں۔