جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے آل راؤنڈر شاداب خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے سابق کرکٹر عمر گُل نے الزام لگایا کہ ’شاداب نے انجری کا بہانہ بنایا تھا، انہوں نے 24 کروڑ عوام کے جذبات کے ساتھ کھیلا ہے۔‘
سابق کرکٹر عمر گُل نے کہا کہ شاداب خان نے خود کو بچانے کے لیے انجری کا بہانہ بنایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ’ہمیں نہیں معلوم کہ شاداب کو کس قسم کی انجری ہوئی ہے، لیکن لازمی سوال اٹھتے ہیں جب آپ گرتے ہیں، کنکشن کا بہانے بناتے ہیں اور ٹیم سے بھاگ جاتے ہیں، پھر فزیوتھیراپسٹ آپ کا چیک اپ کرتے ہیں اور تھوڑی دیر بعد آپ باہر آجاتے ہیں، وہاں آپ لوگوں سے بات کرتے ہیں اور پھر دوبارہ اندر چلے جاتے ہیں۔‘
عمر گل نے مزید کہا کہ جب آپ کو لگتا ہے کہ میچ پاکستان کے حق میں جارہا ہے تو آپ ڈگ آؤٹ میں باہر آکر بیٹھ جاتے ہیں اور ہنس رہے ہوتے ہیں اس کا مطلب ہے کہ آپ کا مطلب ہے کہ آپ نے بہانہ بنایا اور میچ سے جان چھڑائی ہے، پھر تو لوگ سوال اٹھائے گے’۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ ’یہ ایک اہم میچ تھا اور ایک بطور سینئر کھلاڑی آپ کو میدان پر ہونا تھا، ایسی بہت سی مثالیں ہیں جب کھلاڑیوں نے ٹوٹے ہوئے ہاتھوں کے باوجود اپنی ٹیم کے لیے لڑے اور میچ میں اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں، میں شاداب سے متفق نہیں ہوں، مجھے نہیں لگتا کہ انہیں سیریس انجری ہوئی ہے۔‘
عمر گل نے شاداب خان پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’جب آپ کی ٹیم مشکل میں تھی تو آپ ڈریسنگ روم میں بیٹھ گئے اور کیمرے پر نظر نہیں آرہے تھے، لیکن جب ایسا لگا کہ پاکستان میچ جیت جائے گا اور آخری ایک وکٹ رہ گئی تو آپ ڈریسنگ روم سے باہر آگئے، تالیاں بھی بجا رہے تھے اور ٹیم کو سپورٹ بھی کررہے تھے، اس کا مطلب شاداب خان نے 24 کروڑ عوام کے جذبات کے ساتھ کھیلا ہے، یہ کوئی مزاق نہیں ہے، یہ آپ کی ٹیم نہیں ہے بلکہ 24 کروڑ عوام کی ٹیم ہے۔‘

یاد رہے کہ 27 اکتوبر کو ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران شاداب خان انجری کا شکار ہوکر میدان سے باہر چلے گئے جس کے بعد ٹیم میں شاداب کے متبادل کے طور پر لیگ اسپنر اسامہ میر کو شامل کیا گیا تھا۔
ورلڈکپ کے 26 ویں اور اہم ترین میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 271 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں جنوبی افریقا نے آخری وکٹ پر ہدف حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی تھی۔
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی اننگز شروع ہوئی تو پہلے ہی اوور میں شاداب خان فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہوگئے تھے، وہ فیلڈنگ کے دوران تھرو کرتے ہوئے انجرڈ ہوئے اور میدان سے باہر چلے گئے۔
آل راؤنڈر شاداب خان کچھ دیر آرام کے بعد دوبارہ فیلڈنگ پر آئے لیکن ان سر کی انجری بہتر نہ ہوسکی، انجری کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹرز نے انہیں میچ کے لیے ان فٹ قرار دیا تھا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کے بقیہ میچز
31 اکتوبر - کولکتہ میں پاکستان بمقابلہ بنگلا دیش
4 نومبر - بنگلورو میں پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ
11 نومبر - کولکتہ میں پاکستان بمقابلہ انگلینڈ
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستانی اسکواڈ
بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فخر زمان، امام الحق، افتخار احمد، محمد رضوان، شاداب خان، محمد نواز، اسامہ میر، حارث رؤف، ایم وسیم جونیئر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، سعود شکیل، سلمان علی آغا