ملکی درجہ حرارت


اکتو بر کا مہینہ گرمی اور خزاں کے سنگم پر آتا ہے اس سال بھی ایسا ہی ہوا ہے اکتو بر کے دو ہفتے گذار نے کے بعد مو سمی درجہ حرارت میں کمی آگئی ہے لیکن ملک کے اندر اور با ہر سیا سی درجہ حرارت میں کوئی کمی نہیں آئی، آگے جنوری کے مہینے میں انتخا بات ہونےوالے ہیں اس حوالے سے نئی صف بند یاں ہونےوالی ہیں نئے اتحا د بننے والے ہیں نئی پارٹیاں آنےوالی ہیں اس لئے کوئی بعید نہیں کہ مو سمی درجہ حرارت صفر اور منفی صفر کی طرف جا نے کے بعد سیا سی درجہ حرارت مزید اوپر چڑھ جا ئے اور مزید گرما گرمی پیدا کر ے یہ بھی امکان ہے کہ اس گرما گرمی میں ایسے حا لات پیدا ہو ں جن کو سنبھالنا کسی کے بس میں نہ رہے اس لئے سیا سی اور سما جی تجزیہ نگا روں کا خیال ہے کہ اس وقت پا کستان کے اداروں پر بھی ایک نئی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ملک کی سیا سی جما عتوں کو بھی اپنے گریبان میں جھانک کر اپنی سابقہ عادتوں پر نظر ثا نی کرنی چاہیے دونوں طبقوں کو ایک میز پر آجا نا چاہیے اجتما عی ادراک کے نتیجے میں گذشتہ انتخا بات کے تما م طور طریقوں کو چھوڑ کر جنوری 2024ءکے عام انتخا بات کے لئے ایک ضا بطہ اخلاق اور لا ئحہ عمل مر تب کرنا چا ہیے جس کی پا بندی قومی اداروں پر بھی لا زم ہو ایسا ضا بطہ اخلا ق اور لا ئحہ عمل کیا ہو گا؟ اس سوال کا جواب بہت آسان ہے دنیا کے جمہوری مما لک میں جیسا ہو تا ہے ویسا ہی ضا بطہ
 اخلا ق ہونا چاہیے مثال کے طور پر کسی جمہوری ملک میں کوئی سیا سی جما عت مخا لفین پر الزام تراشی کو انتخا بی مہم کا حصہ نہیں بنا تی گالم گلوچ سے کا م نہیں لیتی، کوئی سیا سی جما عت اربوں ڈالر خر چ کر کے جلسہ جلو س نہیں کر تی کروڑوں ڈالر ایک ایک ریلی پر خر چ نہیں کر تی، سڑکیں بند نہیں کر تی، عوام کی زند گی میں خلل نہیں ڈالتی کا روبار میں رکا وٹ پیدا نہیں کر تی جمہوری مما لک میں مہذب انداز کے ساتھ تہذیب کے دائرے میں رہ کر شرافت کے ساتھ انتخا بی مہم چلائی جا تی ہے یہ جمہوری ممالک کا ضا بطہ اخلا ق ہے ہر سیا سی جما عت کا منشور ہوتا ہے ایجنڈا ہوتا ہے، ہر سیا سی جما عت اپنے منشور اور اپنے ایجنڈے کو لیکر
 انتخابی مہم چلا تی ہے پس لا زم ہے کہ الیکشن کمیشن آف پا کستان سیا سی جما عتوں کو بلائیں اور 5نکا تی ضا بطہ اخلا ق پر دستخط کروائیں ‘ 1: سرکاری ادارے انتخا بات میں غیر جا نبدار رہینگے‘ سرکاری خزانہ کسی پارٹی کی انتخا بی مہم پر خر چ نہیں ہوگا ‘ 2:ہر سیا سی جما عت اپنے منشور کو لیکر انتخا بی مہم چلا ئیگی مخا لفین پر الزام تراشی نہیں کرے گی‘ 3: ہر سیا سی جما عت اس بات کی ضما نت دے گی کہ وہ جلسہ جلو س نہیں کرے گی گا لم گلوچ سے پر ہیز کرے گی، 4: ہر سیا سی جماعت اس بات کی ضما نت دیگی کہ وہ انتخابی نتائج کو قبول کرے گی‘ 5: ہر سیا سی جما عت اس با ت کی ضما نت دے گی کہ وہ انتخا بی مہم پر قانونی حد سے زیا دہ خر چ نہیں کریگی اس ضا بطہ اخلا ق کے تحت انتخا بات ہونگے تو ملکی درجہ حرارت معتدل رہے گا سیا ست میں شرافت نظر آئیگی اور ملک میں استحکا م پیدا ہوگا۔