فضل الرحمن کو عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج   

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے مولانا فضل الرحمن کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا۔

بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت نے مولانا فضل الرحمن کو حواس باختہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا یہودی ایجنٹ جیسا کردار تو خود مولانا فضل الرحمان ادا کر رہے ہیں۔ایسے کھوکھلے الزامات عوام نے بہت پہلے ہی مسترد کر دیے ہیں۔مولانا فضل الرحمن کی سیاست کی تدفین الیکشن کے روز ہو جائے گی۔