بجلی چوری کرنے پر پشاور میں تحریکِ انصاف کے رہنما و سابق ایم این اے ارباب شیر علی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ارباب شیر علی کے سرونٹ کوارٹر کو غیر قانونی کنکشن سے بجلی فراہم کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت ہر خاص و عام پر جرمانے عائد اور مقدمے درج کیے جا رہے ہیں۔