ملک کے 6 ضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، وائرس افغانستان میں وائی بی تھری اےوائرس کلسٹر سے تعلق رکھتا ہے۔
پاکستان کے چھ اضلاع سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، ترجمان وزارت صحت کے مطابق کراچی سے 4، چمن سے 2، جب کہ پشاو، کوہاٹ اور نوشہرہ سے ایک ایک نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔
وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کے مطابق وائرس افغانستان میں وائی بی تھری اے وائرس کلسٹرسے تعلق رکھتا ہے۔
وزیر صحت کا کہنا تھا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلیے مربوط بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے، پولیو کا کوئی علاج نہیں ہے، وائرس کی موجودگی سے ہربچے کو خطرہ ہے، صرف ویکسین ہی بچوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔