شہری کی کبوتر سے محبت نے لوگوں کا دِل جیت لیا

پشاور کے نسیم کو رانی کبوتری کے کھو جانے کے بعد ایک اور کبوتر مل گیا، جو بائیک کے ساتھ اڑتا بھی ہے۔

نسیم شاہ سے کبوترغیرمعمولی طور پر مانوس ہوجاتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ رانی کو نہیں بھول سکتا لیکن ٹائیگر کے مل جانے سے دُکھ کم ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ ایک سال قبل نسیم اور رانی کبوتری کی دوستی کے چرچے تھے، جو اس کی بائیک کے ساتھ اڑتی تھی لیکن اچانک ایک روز رانی کہیں غائب ہوگئی۔

 نسیم کا کہنا ہے کہ چیل کے حملہ کرنے بعد نہ جانے رانی کا چلی گئی لیکن اُسے اب بھی یاد کرتا ہوں۔

رانی کے بعد نسیم نے ایک اور کبوتر کی تربیت کی، تو وہ اس سے مانوس ہوگیا، ٹائیگر بھی اب نسیم کی موٹرسائیکل کے ساتھ اُڑتا ہے اور کرتب بھی دکھاتا ہے۔

نسیم نے ثابت کیا ہے کہ اگر توجہ دی جائے، تو پرندے بھی محبت اور پیار لوٹا سکتے ہیں کیونکہ ان کو بھیہ انسانوں سے انسیت ہوجاتی ہے۔