پشاور:ایم ڈی کیٹ کے بعد خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن میں بھی جدید طریقے سے نقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے دوبارہ امتحان کیلئے پبلک نوٹس جاری کر تے ہوئے کہا کہ محکمہ آبپاشی اور سی این ڈبلیو میں ایس ڈی او کی بھرتی کیلئے 24 جون کو ٹیسٹ منعقد ہوا۔
وزیرِ اعظم پورٹل پر نقل سے متعلق شکایات پیشگی موصول ہوئی تھیں، ٹیسٹ کے دوران 18 امیدواروں کو نقل کرتے پکڑا گیا۔
کمیشن نے کہا کہ امیدواروں سے الیکٹرانک آلات، گائیڈ اور نقل کے دیگر مواد برآمد ہوئے، نقل کرنے والے امیدواروں کے پرچے منسوخ کر دئیے گئے۔
پبلک سروس کمیشن نے کہا کہ ایک سے 3 سال تک امیدواروں پر امتحان دینے پر پابندی عائد کر دی ہے اور متعلقہ ٹیسٹ دوبارہ 23 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا۔