خیبرپختونخوا بار کونسل نے 20 وکلاء کے وکالت کے لائنسنس منسوخ کردیے

خیبرپختونخوا بار کونسل نے 20 وکلاء کے وکالت کے لائنسنس منسوخ کردیے ہیں۔

خیبرپختونخوا بار کونسل کے مطابق وکلاء نے لائسنس حاصل کرنے کے لیے جعلی لاء گیٹ کے نتائج جمع کیے تھے۔

خیبرپختونخوا بار کونسل نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کے ساتھ تصدیق کے بعد مذکورہ وکلاء کے لاء گیٹ رزلٹ جعلی پائے گئے، مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے فائلز انرولمنٹ کمیٹی بھیجے جائیں گے۔

خیبرپختونخوا بار کونسل نے مزید کہا کہ فیصلے سے صوبے کے تمام جوڈیشل افسران اور بارز ایسوسی ایشنز آگاہ کر دیے ہیں۔