انسانی سمگلنگ اور حوالہ ہنڈی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) پشاور زون نے انسانی سمگلنگ اور حوالہ ہنڈی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے کی کرنسی برآمد کرلی ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر پشاور زون نثار تنولی کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے کمپوزیٹ سرکل مردان نے حوالہ ہنڈی اور انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے موبائل اکاونٹس کے ذریعے حوالہ ہنڈی کے رقوم کی ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے گرفتار ملزمان میں توصیف خان، ساجد خان اور اشتہاری علی قادر شامل ہیں جنہیں مامون مارکیٹ صوابی اور جبار کلے مردان سے گرفتار کیا گیا ہے، توصیف خان اور ساجد خان غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث پائے گئے جنہوں نے دوران تفتیش حوالہ ہنڈی کے نئے طریقہ کار کا انکشاف کیا، ملزمان موبائل ا کاونٹس کے ذریعے حوالہ ہنڈی کے رقوم کی ادائیگی میں ملوث پائے گئے چھاپے کے دوران ملزمان سے مجموعی طور پر 38 لاکھ 82 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے ملزمان سے ہنڈی حوالہ سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا جبکہ دوسری کاروائی میں اشتہاری ملزم علی قادر کو جبار کلے مردان سے گرفتار کیا گیاملزم شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث تھاجس نے شہری کو دبئی بھجوانے کے 5 لاکھ روپے بٹورے اور اس کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔