پشاور میں خود کو ایف آئی اے کا ڈپٹی ڈائریکٹر ظاہر کرکے سرکاری افسران کو انکوائریوں کا خوف دلاکر ان سے سونے ہتھیانے والے مکینک کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ملزم سجاد حسین کے نام سے ہوئی، ملزم خود کو ایف آئی اے اور حساس اداروں کا افسر ظاہر کررہا تھا، جو سرکاری افسران کو انکوئریوں کے نام سے ہراساں کرتا تھا۔
حکام کے مطابق ملزم سرکاری افسران کا کال ریکارڈ حاصل کرنے کا بھی ماہر ہے، وہ متعدد سرکاری افسران سے انکوائری کے نام پر کئی تولے سونا ہتھیا چکا ہے۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم اس سے پہلے بھی جعل سازی پر پانچ سال قید کاٹ چکا ہے، جو پیشے کے اعتبار سے گاڑیوں کا مکنیک ہے۔