نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے تقرر و تبادلوں پر عائد پابندی ختم کردی

پشاور: نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) ارشد حسین نے تقرر و تبادلوں پر عائد شدہ پابندی ختم کردی۔

 صوبے میں 23 مئی کو تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، چند روز قبل پرانے نگراں وزیراعظم اعلیٰ محمد اعظم خان انتقال کرگئے تھے جن کے بعد جسٹس (ر) ارشد نئے نگراں وزیر اعلیٰ مقرر ہوئے ہیں جنہوں نے آج تقرر و تبادلوں پر پابندی ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

پابندی ختم ہونے سے  بین الاضلاعی تبادلوں کی راہ کھل گئی، متعلقہ وزراء اور انتظامی سیکرٹریوں کو حسب ضرورت بین الاضلاعی تقرر و تبادلے کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔