سموگ نے لاہور کا پیچھا نہ چھوڑا، آج بھی دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

شہریوں کی صحت خطرے میں ڈالنے والی اسموگ نے لاہور کا پیچھا نہ چھوڑا اور دن بدن لاہور کی فضائی آلودگی میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ 

آلودہ ترین شہروں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ پر آج بھی لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے جہاں  صبح 7 بجے پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد374 ریکارڈ کی گئی ہے۔

 یہ تعداد ظاہر کرتی ہے کہ لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت اور بیماریاں بڑھارہی ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسموگ کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اہم اجلاس طلب کیا تھا۔

اجلاس کے دوران پنجاب میں ہفتے کے روز اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند رکھنے اور ہفتے کے روز کاروباری مراکز کھلنے کیلئے اوقات کار کے تعین کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے۔