پشاور: پشاور میں ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی کا شاندار آغاز ہو گیا۔ ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی 18 اور 19 نومبر تک پشاور میں منعقد کی جا رہی ہے۔ جس میں 51 گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔
کار ریلی تاریخی قلعہ بالاحصار پہنچی۔ جہاں پر ونٹیج کاروں کے شوقین بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔
اس موقع پر منتظمین اور حصہ لینے والے کار مالکان نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ اد اکرتے ہوئے کہا کہ تاریخی قلعہ بالاحصار میں تاریخی گاڑیوں کی نمائش سے ایوینٹ کو بہت پذیراء ملی۔
ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی ہر سال نومبر کے مہینہ میں منعقد ہوتی ہے۔ اس سال کار ریلی کا آغاز 12 نومبر کو کراچی سے ہوا۔
اس سلسلہ میں لاہور اور اسلام آباد پہنچنے پر ریلی میں شامل گاڑیوں کی نمائش کی گئی، ریلی 19 نومبر 2023 کو پشاور میں واقع سروسز کلب پر اختتام پذیر ہو گی۔
ونٹیج اور کلاسک کار ریلی میں 1930 سے 1970 تک کی مرسڈیز، فورڈ، شیورلیٹ، بوئک، منی اور ووکس ویگن سمیت دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔