خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردی۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ 7 روز کیلیے کیا گیا ہے۔
دفعہ 144 کے تحت ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر جلسے، جلوس، مظاہروں اور پانچ افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہوگی جبکہ شہر بھر میں اسلحہ کی نمائش، کالے شیشے والی گاڑیوں، ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی ہوگی۔