پشاور: خیبر پختون خوا کے علاقے صوابی کا رہائشی دلہنیا لینے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچ گیا۔
دلہا ذکریا طوطالئی صوابی کا رہائشی ہے جس کی شادی پشاور میں طے پائی۔ وہ پشاور کے علاقہ اچینی بالا پہنچا۔ دلہا ہیلی کاپٹر میں ہی دلہنیا لیکر واپس صوابی روانہ ہوگیا۔
پشاور کی اس انوکھی بارات دیکھنے کے لیے لوگ جمع ہوگئے اور ہیلی کاپٹر کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اہل خانہ کے مطابق دلہن نے دلہا سے بارات ہیلی کاپٹر پر لانے کی خواہش ظاہر کی تھی جسے دلہا نے پورا کردیا۔