پشاور: خیبرپختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت بیرون ملک سکالر شپ کے کروڑوں روپے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
دستاویزات کے مطابق چائنہ یونیورسٹی میں زیرتعلیم طلبا کی سکالرشپ رقم نجی اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی۔
سکینڈل کے باعث سینکڑوں طلبا کی ڈگریاں اور لینگویج اسناد پھنس گئیں،چار کروڑ غائب ہونے پر ایجوکیشن فاونڈیشن نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
متاثرہ طلبا کا کہنا تھا کہ 3سال سے ماہانہ وظیفہ اوردیگر اخراجات کے پیسے یونیورسٹی کو ادا نہیں ہوئے،فاؤنڈیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکالر شپ پیسے چائنہ یونیورسٹی کے بجائے نجی اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکینڈل میں فاؤنڈیشن کے سابق افسرملوث ہیں،محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے، چانگان یونیورسٹی نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ بیشتر طلباء کے پیسے اکاؤنٹ میں منتقل نہیں کیے گئے۔
اس معاملے پر ایم ڈی ایجوکیشن فاونڈیشن کاموقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم فی الحال کسی متعلہ عہدیدار سے رابطہ نہیں ہو سکا۔