جان بچانے والی ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے بڑی پیش رفت

اسلام آباد : وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے دواؤں کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیاد پر رجسٹریشن کے احکامات جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق جان بچانے والی دواؤں کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے پیش رفت سامنے آئی ، وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے دواؤں کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیاد پر رجسٹریشن کے احکامات جاری کر دیئے۔

ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ درآمد ،مقامی مینوفیکچرنگ کیلئے اینٹی کینسر دواؤں کی بھی منظوری دی گئی ، ڈریپ نے بیہوشی کےانجکشن ،اینٹی کینسر دواؤں کی رجسٹریشن کی منظوری دیدی۔

وزیرصحت نے مزید بتایا کہ انفلوئنزاویکسینز،ہیپارن ،اینوکسیپارن انجکشنزکی رجسٹریشن سمیت نئی اینٹی ذیابیطس دوا ،سیماگلوٹائڈ انجکشن کی رجسٹریشن کی منظوری دی گئی۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ڈریپ نے ترجیحی بنیادپررجسٹریشن کےکیسزکو منظور کیا ہے رجسٹریشن سے شوگر ،مرگی ،اینٹی کینسر دواؤں، اینٹی کینسرشوگر،جان بچانیوالی دواؤں کی فراہمی میں مددملے گی۔