پشاورہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو شیر افضل مروت کے خلاف کاروائی سے روک دیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان اور اشتیاق ابراہیم پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت عالیہ نے صوبائی حکومت کو شیر افضل مروت کے خلاف کاروائی سے روکتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے صوبائی حکومت سے پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر کے خلاف مقدمات کی تفصیل طلب کرلی۔
درخواست گزار کے وکیل ظاہر شاہ مروت ایڈوکیٹ نے کہا کہ شیرافضل مروت پر تخت بھائی اور چارسدہ میں ورکرز کنونشن میں شرکت پر مقدمات درج کیے گئے ہیں، درخواست گزار کے خلاف جتنے بھی مقدمات درج ہیں اس کی تفصیل بھی فراہم کیا جائے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر و وکیل شیر افضل مرورت کیخلاف آبپارہ میں بھی وکرز کنونش کرنے پر بی مقدمہ درج ہو اتھا۔