فضائی آلودگیوں کا راج : پاکستان کے دو بڑے شہر دنیا کے آلودہ ترین شہر قرار

پاکستان کے دو صوبائی دارالحکومت دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر آگئے۔

کراچی آلودہ ترین شہروں میں آج پہلے نمبر پر آگیا، صبح سویرے شہر قائد کا ایئر کوالٹی انڈیکس 221 ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست منیں آج دوسرے نمبر پر ہے جس کا ایئر کوالٹی انڈیکس آج صبح 209 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ہے جس کے باعث موٹروے ایم 2 کو لاہور سے شیخوپورہ تک بند کردیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم تھری مرید والہ سے درخانہ اور موٹروے ایم تھری جڑانوالہ سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔