پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ دوسری طرف گزشتہ دنوں پشاور کے ورسک روڈ پر ہونے والے دھماکے میں ملوث مشتبہ مرکزی ملزم کا خاکہ تیار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں پیش آیا۔
اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دو افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے، فائرنگ کا واقع ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
دوسری طرف گزشتہ دنوں پشاور کے ورسک روڈ پر ہونے والے دھماکے میں ملوث مشتبہ مرکزی ملزم کا خاکہ تیار کرلیا گیا۔
خاکہ تیار کرنے میں سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز سے مدد لی گئی ہے، سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم افغان باشندہ ہے جس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جبکہ اس کی گرفتاری کیلئے کے لیے کارروئیاں جاری ہیں۔
گزشتہ دنوں پشاور ورسک روڈ پر نصب بارودی مواد کے دھماکے میں تین بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے تھے۔