ملک کے مختلف شہروں میں شدید دھند، موٹر ویز ٹریفک کیلئے بند لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 500 سے 200 پر پہنچ گیا

لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج شدید دھند کا راج ہے۔

لاہور میں اسموگ کے ساتھ اب دھند بھی چھا رہی ہے، شہر میں ائیر کوالٹی انڈیکس 500 سے 200 پر پہنچ گیا ہے۔

پنچاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں دھند جاری ہے جس کے باعث پشاور ٹول پلازہ سے رشکئی تک موٹروے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

اس کے علاوہ شیر شاہ سے شام کوٹ اور موٹ روے ایم فائیو ملتان سے سکھر تک بند کردیا گیا جب کہ موٹر وے پولیس نے شہریوں کو فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔