پشاور: خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ نے ملاکنڈ لیویز پولیس میں ضم کرنےکا فیصلہ آئندہ منتخب حکومت پر چھوڑ دیا۔
نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملاکنڈ لیویز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ کابینہ نے ملاکنڈ لیویز پولیس میں ضم کرنےکا فیصلہ آئندہ منتخب حکومت پر چھوڑا دیا۔
کابینہ ذرائع کے مطابق اس وقت صوبہ مالی مشکلات سےدوچار ہے اور لیویز ضم کرنے پر بہت بڑی رقم کی ضرورت ہوگی جب کہ لیویز کو پولیس میں ضم کرنے پر یونیفارم کی ضرورت ہوگی۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ لیویزکے انضمام کے بعد گاڑیاں، تنخواہ اور مراعات کیلئے رقم درکار ہوگی جس کے لیے صوبائی حکومت کے پاس فنڈز درکار نہیں ہیں۔