بارسلونا : یورپی ملک اسپین میں سردی کے مہینے میں گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور شہر ویلینسیا میں پارہ ستائیس ڈگری تک چلا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے پیشِ نظر بیشر ممالک غیر معمولی حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔
ایسے میں اسپین میں سردی کے مہینے میں گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور اسپین کے شہر ویلینسیا میں پارہ ستائیس ڈگری تک پہنچ گیا.
گرمی کے ستائے شہری ساحل پر پہنچ گئے اور ٹھنڈے مشروبات سے گرمی بھگاتے رہے۔
ہسپانوی محکمہ موسمیات نے غیر معموملی گرمی کے ساتھ اگلے برس فروری کے آخر تک کم بارشوں کی پش گوئی بھی کر دی۔
اسپین کی ریاستی موسمیاتی ایجنسی (ایمیٹ) کے مطابق صوبے میں سب سے زیادہ درجہ حرارت کوسٹا ڈیل سول پر ماربیلا میں متوقع ہے، جہاں یہ 21 ڈگری تک پہنچ جائے گا۔
ایمیٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 سالوں میں ملک میں گرمی کی لہروں کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا ہے، اور 1980 کی دہائی سے گرمیوں کے موسم میں ہر دہائی میں 10 دن کا اضافہ ہوا ہے۔