ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات اور ووٹر لسٹو ں میں افغان مہاجرین کے اندراج کے بعد افغان مہاجرین کی نگرانی مزید سخت کردی گئی ہے جے یو آئی (ف)کی جانب سے تحفظات ظاہر کئے گئے ہیں کہ پشاور سمیت صوبے کے بعض علاقوں میں افغان مہاجرین کے ووٹ بھی رجسٹرڈ ہیں افغان کالونی ، دوران پور ، یکہ توت ، بخشو پل ، چارسدہ روڈ ، حیات آباد ،کوہاٹ روڈ ، فقیر آباد ، زریاب کالونی ، بورڈ ، یونیورسٹی روڈ ، پھندو روڈ ، سمیت دیگر مقامات پر افغان مہاجرین کے ووٹوںکے رجسٹرڈ ہونے کے حوالے سے چھان بین شروع کردی گئی ہے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد افغان مہاجرین کےلئے مزیدپالیسی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے افغانستان سے دہشت گردوںکے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے بعد وفاقی حکومت نے سخت ترین اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے پشاور سمیت صوبے بھرمیں افغان مہاجرین کی نگرانی مزیذ سخت کردی گئی ہے