اسلام آباد سمیت بیشتر شہروں میں موسم خشک اور سرد ، بلوچستان میں بارش کا امکان


محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر مقامات پر خشک موسم جبکہ بعض شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ، خیبرپختونخوا  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے،  پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان  اور  صوابی میں دھند چھائے رہنے جبکہ پنجاب  کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

مری، گلیات اورگردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود  رہے گا، سیالکوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال ، گوجرانوالہ،سرگودھا، لاہور، فیصل آبادمیں شدید دھند اور سموگ، جھنگ، خانیوال ،ملتان، بہا ولپور، خان پور، رحیم یار خان ، ڈیرہ غا زی خان میں بھی دھند رہے گی۔

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم گوادر، چاغی، تربت اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ با رش ہو سکتی ہے۔