ملک پر کل 15 دسمبر سے مغربی ہواؤں کا سسٹم بیشتر علاقوں میں اثرانداز ہو گا جس سے کئی شہروں میں بارش کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا باعث بن سکتا ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ سسٹم کے تحت بلوچستان کے پہاڑوں پر رواں موسم سرما کی پہلی برف باری کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار نے یہ بھی بتایا ہے کہ سسٹم کے باعث 16 سے 18 دسمبر کے دوران پنجاب اور خیبر پختون خوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔