فیفا پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کی حتمی نامزدگیوں میں رونالڈو شامل نہیں : ایوارڈ کی تقریب 15 جنوری کو لندن میں ہوگی

فیفا پلیئر آف دی ایئر ایوارڈز کی حتمی نامزدگیوں سے متعلق اعلان کردیا گیا ہے، جس میں رونالڈو شامل نہیں ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے مینز اور ویمن پلیئرز آف دی ائیر ایوارڈ کی حتمی نامزد گیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ جمعرات کے روز رواں سال کے بہترین کھلاڑیوں کے ایوارڈز کے لیے ناموں کے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ یہ ایوارڈ 19 دسمبر 2022ء  سے 20 اگست 2023ء  تک کھیل میں سب سے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کو دیا جائے گا۔

مینز فٹبالر آف دی ائیر ایوارڈ کی نامزدگیوں میں ارجنٹائن کے لیونل میسی،  ناروے سے تعلق رکھنے والے ایرلنگ ہالینڈ اور فرانس کے ایمباپے شامل ہیں۔ ویمن فٹبالر آف دی ائیر ایوارڈ کی نامزدگیوں میں ایٹانا بون ماٹی، لینڈا کائی سیڈو اور جنیفر ہرموسو شامل ہیں۔

واضح رہے کہ فیفا فٹبالرز آف دی ائیر ایوارڈ کی تقریب 15 جنوری کو لندن میں ہوگی۔