ریٹائرمنٹ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، فخر زمان

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے ریٹائرمنٹ سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔

اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ ریٹائرمنٹ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، جلد مکمل فٹ ہوکر ٹیم کو جوائن کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں جب درد محسوس ہوا تو مجھے لگا کہ میں چمپئینز ٹرافی سے باہر ہوگیا، اگر نیوزی لینڈ کیخلاف اوپننگ کرتا تو صورتحال کچھ اور ہوسکتی تھی۔

فخر نے بتایا کہ وہ ایک مہینے کے اندر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آجائیں گے۔