سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب خان کا آزاد انتخابات لڑنے کا اعلان

سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب خان نے  آزاد حیثیت میں انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کےمطابق سابق وزیر اعلیٰ نے   پارٹی کی صوبائی قیادت پر شدید تحفضات کا اظہارِکیا ہے  ،سردار مہتاب این اے 16ایبٹ آباد سے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لیں گے ، ان کا کہناتھاکہ صوبے میں  ن لیگ کی قیادت اپنی ذات کو سامنے رکھ کر فیصلے کر رہی ہے،مریم نواز سے اختلاف نہیں ، مگر سیاسی جماعتوں میں جمہوریت ہونی چاہئے اس سے جماعتیں مضبوط ہوتی ہیں،

ان کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن  اور قائد عوامی مسائل سے دور ہوتے جا رہے ہیں، ن لیگ آج پنجاب تک محدود ہو کر رِہ گئی ہے یہ المیہ ہے،نواز شریف سے 35 سالہ رفاقت ہے دو چار برس کی بات نہیں، مخلص ساتھیوں اور نواز شریف کے درمیان جان بوجھ کر فاصلے پیدا کئے جا رہے  ہیں،جب تک جماعت نواز شریف کے پاس تھی مضبوط تھی ،موجودہ حلقہ بندیاں بھی میرے خلاف سازش ہیں ۔


سردار مہتاب کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن کا خیبر پختونخوا میں تنظیمی ڈھانچہ ختم ہو چکا ہے ،سیاسی جماعتوں کا منشور مارکیٹنگ سے زیادہ کچھ نہیں ،ہمیں یہ بھی دیکھنا ہو گا عوام سیاست سے کیوں دور ہو رہے  ہیں۔