پرتھ ٹیسٹ: دوسری اننگز شروع ہوتے ہی آسٹریلیا کی دو وکٹیں گر گئیں

پرتھ ٹیسٹ کے تیسرے روزآسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کرنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی 271 رنز پرپویلین لوٹ گئے۔

برتھ اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کی اننگز ختم ہونے کے بعد آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنزنے فولو آن نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس طرح کینگروز نے دوبارہ بیٹنگ شروع کردی۔

پہلی اننگ میں پاکستانی ٹیم کی جانب سے امام الحق 62 رنز بنا کرٹاپ اسکورر ر ہے جب کہ عبداللہ شفیق 42، کپتان شان مسعود 30، سعودشکیل اور سلمان علی آغا نے 28، 28 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے بولنگ میں نیتھن لیئن تین، مچل اسٹارک، کپتان پیٹ کمنز دو، دو جب کہ ٹریوس ہیڈ، مچل مارش اورجاش ہیزلووڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری اننگز کا آغاز ہوا تو قومی فاسٹ بولر خرم شہزاد نے اپنے پہلے اوور میں ہی ڈیوڈ وارنر کو 0 رنز پر پویلیئن کی رہا دکھائی جب کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن نے اپنی دوسری وکٹ بھی خرم شہزاد کو 5 رنز پر دے دی۔

آسٹریلیا کے مارکس لبوشین صرف دو رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تاہم کینگروز کو پاکستان سے221 رنز کی برتری حاصل ہے۔