کوالالمپور: جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے ساتویں پوزیشن کے میچ میں ارجنٹینا نے پاکستان کو شکست دے دی۔
ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلے جارہے ساتویں پوزیشن کے میچ میں ارجنٹینا نے قومی ہاکی ٹیم کو 6 کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔
جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں قومی جونیئر ٹیم کی آٹھویں پوزیشن رہی، پاکستان کی جانب سے تینوں گول ارباز احمد نے کیے۔
میچ کے پہلے کوارٹر میں مقابلہ ایک ایک اور دوسرے کوارٹر میں دو دو گول سے برابر تھا۔
تیسرے اور چوتھے کوراٹر میں ارجنٹائن نے 4 گول کیے۔ پاکستان تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں صرف ایک گول کر سکا۔
واضح رہے کہ پاکستان کو کوارٹر فائنل میں اسپین نے شکست دی تھی جبکہ پانچویں، چھٹی پوزیشن کے میچ میں آسٹریلیا سے بھی قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ایونٹ کے فائنل میں آج جرمنی اور فرانس کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔