نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ایبٹ آباد اور ہری پور کو کوانٹم ویلی بنانے کا اعلان

پشاور:نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سید ارشد حسین شاہ نے یونیورسٹی آف ہری پور میں خطاب کرتے ہوئے ایبٹ آباد اور ہری پور کو کوانٹم ویلی بنانے کا اعلان کیا۔

نگران وزیراعلیٰ ارشد حسین شاہ نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی ادارے آرٹیفشل انٹیلی جنس اور ڈیٹا سائنس جیسے جدید پروگرامز پر توجہ دیں۔

 تعلیمی ادارے جدید مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق شارٹ کورسز کرائیں۔

ارشد حسین شاہ نے مزید کہا کہ سالانہ 5 لاکھ ہنر مند افراد کو بیرون ممالک روزگار کے لئے بھیجیں گے، افرادی قوت ہی کسی ملک کی ترقی کا اصل زینہ ہوتی ہے۔