آصف علی زرداری پشاور پہنچ گئے، پارٹی کے ناراض رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع : سابق صدر کی گورنر خیبرپختونخوا غلام علی سے ملاقات

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پشاور پہنچ گئے۔

شریک چئیرمین پی پی پی آصف علی زرداری پشاور پہنچے۔ انھوں نے گورنر خیبرپختونخوا غلام علی سےملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما بھی موجود تھے۔

آصف زرداری پارٹی رہنماء کے بیٹےکی شادی کی تقریب کے لئے پشاور پہنچے۔

سابق صدر کی پیپلزپارٹی کے ناراض رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔