کوئٹہ میں پارہ منفی 3 ملک کے کئی حصوں میں شدید اُور خشک سردی، ٹھنڈ کے ڈیرے معمولات زندگی متاثر ہونے لگے

کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی تین ڈگری تک گرنے سے کراچی میں بھی ٹھنڈ نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ بھر میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے جب کہ صبح کے وقت میدانی علاقوں میں دھند کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنکی رہنے کا امکان ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 15.5ڈگری سینٹی گریڈ  ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 13 سے 15ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے، مشرق سے چلنے والی ہوا کی رفتار 10کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

دوسری جانب وادی کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری اور قلات میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 اور گوادر میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔