پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دھند کا راج برقرار، حد نگاہ متاثر ہونے سے موٹر وے بند

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند کا راج برقرار ہے، حد نگاہ متاثر ہونے سے موٹر ویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک، ایم تھری فیض پور سے رجانہ تک بند ہے۔

ایم فور عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں جبکہ ایم فائیو کو شیر شاہ سے اوچ شریف تک ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

قومی شاہراہ پر حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹروے کو بند کیا گیا، شہری دھند میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

موٹروے پولیس نے ہدایت کی ہے کہ سفر کے دوران شہری فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔