کراچی: شوبز انڈسٹری کی ماڈل اور اداکارہ کرن اشفاق نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی اور اداکار عمران اشرف کی طلاق بہت پہلے ہوچکی تھی۔
پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل کرن اشفاق نے 4 دسمبر کو اتوار کے روز لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کی۔
اداکارہ و ماڈل کرن اشفاق اور پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف کے درمیان 2022 میں طلاق ہوگئی تھی، دوسری شادی کے بعد کرن اشفاق نے ایک پوڈکاسٹ میں اپنی طلاق سے متعلق گفتگو کی۔
ماڈل اور اداکارہ کرن اشفاق نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی اور اداکار عمران اشرف کی طلاق اکتوبر میں نہیں بلکہ زبانی طور پر بہت پہلے ہوچکی تھی۔
ادکاراہ نے کہا کہ عمران اشرف سے شادی کے بعد بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، میری خراب ازدواجی زندگی کی وجہ سے میرے والدین 5 سال تک سکون کی نیند نہیں سو سکے تھے، میری والدہ نے مجھے کہہ دیا تھا کہ کرن برداشت کرو، کچھ بھی ہوجائے اپنا گھر بسانا ہے۔
کرن اشفاق نے بتایا کہ میں طلاق کے بعد ملائیشیا چلی گئی تھی جس پر لوگوں نے مجھ پر تنقید کی اور مجھے کہا کہ عدت نہیں کی، تو میں یہاں بتاتی چلوں کہ میری طلاق اکتوبر میں نہیں بلکہ زبانی طور پر اگست کے آخر میں ہوچکی تھی۔
کرن اشفاق کا کہنا تھا کہ عمران اشرف نے خود مجھے طلاق دی تھی کیونکہ میں خلع نہیں لینا چاہتی تھی، پھر ہم دونوں نے اکتوبر میں سوشل میڈیا پر پوسٹ لگا کر ہماری طلاق کا اعلان کیا تھا۔
کرن اشفاق نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے میں طلاق صرف لڑکی کی ہوتی ہے، لوگ اُس لڑکی اور اُس کی فیملی سے ہی پوچھتے ہیں، لڑکے سے کوئی نہیں پوچھتا کہ تُم نے طلاق کیوں دی۔