دوہزارپندرہ میں منجمد سپیشل آڈٹ  الائونس بحال کرنے کا فیصلہ

 سال دوہزار پندرہ میں منجمد کئے گئے سپیشل آڈٹ  الائونس بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے آڈیٹر جنرل پاکستان کے دفتر سے وزارت خزانہ کو ارسال کردہ مراسلے میں کہاگیا ہے کہ آڈٹ اینڈ اکاونٹس سروس گروپ کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے مساوی بیس فیصد خصوصی الائونس ملتا تھا جو وزارت خزانہ نے 2015کی بنیادی تنخواہ پر منجمد کردیا ہے فیڈرل سروس ٹربیونل نے 2015کے احکامات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت خصوصی الائونس جاری بنیادی تنخواہ کے مطابق بحال ہو گا وزارت خزانہ بیس فیصد الائونس بحال کر کے موجودہ بنیادی تنخواہ کے تحت دینے کی منظوری دے دیں