مقامی حکومتوں کے دوبرس پورے ہونے اور اس عرصے میں اختارات اورفنڈزنہ ملنے پر صوبہ بھر کے بلدیاتی نمائندوں نے آج یوم سیاح منانے اورپشاورمیں بھرپوراحتجا ج کاعلان کیا ہے'صوبائی ایکشن کونسل کے مطابق چترال'دیر'باجور'شانگلہ'سوات'صوابی سمیت تمام اضلاع سے سینکڑوں تحصیل اورویلج کونسل چیئرمین پشاورپہنچ گئے ہیں 'بلدیاتی نمائندوں کے مطابق وہ جناح پارک میں پرامن احتجاج کریں گے اور حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لئے کسی کے نہ آنے پروزیراعلیٰ ہائوس کی طرف مارچ کیا جائے اور وہاں اس وقت تک دھرنا دیاجائے گا جب تک بلدیاتیایکٹ کی بحالی اور فنڈزاجراء کی واضح یقین دہانی نہیں کی جاتی'چیئرمینوں کے مطابق وہ پشاوردھرنے کی نیت سے آرہے ہیں کیونکہ ووٹران سے ناراض ہیں اور وہ کسی کاسامنانہیں کرسکتے۔