پشاور میں فارمی انڈہ 40روپے دانہ تک پہنچ گیا ہے جبکہ دیسی انڈہ 100روپے فی دانہ ہو گیا ہے مرغیوں کی قیمتوں میں کمی کے باوجود انڈوں کی قیمتوںمیں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ انڈوںکا کاروبار کرنے والے تاجر لاکھ پتی بن گئے ہیں۔ انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ برگر وغیرہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔ انڈوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باعث عام آدمی کے استعمال سے باہر ہو گیا ہے ۔ فارمی انڈوں کی قیمتوں میں ایک دن کے دوران دس روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔ جبکہ دیسی انڈے ساٹھ روپے سے سو روپے ہو گئے ہیں۔ انڈوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باعث اس کی خریدو فروخت میں کمی آ رہی ہے ۔ عام آدمی انڈوں کے استعمال نہیں کر رہے ہیں ۔