خیبرٹیچنگ کے نئے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین اور ممبران کاابتدائی اجلاس منعقدہوا'چیئرمین ڈاکٹر عمر ایوب خان نے تمام بورڈ ممبران کو اعتماد میں لیتے ہوئے پہلے ہی اجلاس میں اہم فیصلے کئے جن میںہسپتال میں شمسی توانائی نظام کو جلد از جلد متعارف کرانا۔ہسپتال انتظامیہ کو اعلامیہ جاری کرنے کی تاکید کی گئی کہ خواہ وہ ڈاکٹر ہو یا دیگر ملازمین ہو ہسپتال میں حاضری نظام کو یقینی بنایا جائے' انہوں نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں جلد از جلد گردوں اور جگر کی پیوندکاری کی سہولیات کے قیام پر زور دیا.20 ماڈلر اپریشن تھیٹر کو بین الاقوامی طرز کی صحیح معنوں میں ماڈولر اپریشن تھیٹر بنایا جائیگا۔ ادارہ جاتی پریکٹس یعنی آئی بی پی نظام کو مزید بہتر اور مستحکم بنانے کے لیے میڈیکل ڈائریکٹر کو احکامات جاری کیے گئے۔ آنے والے مریضوں کے لیے کار پارکنگ کے لیے مئیر پشاور کے ساتھ جلد روابط قائم کیے جائیں گے اور خیبر ٹیچنگ اسپتال کا یہ دیرینہ مسئلہ کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام ملازمین کو تاکید کے کہ اپنے دفتری مسائل کو سوشل میڈیا پر اجاگر کرنے کے بجائے چیئرمین ڈاکٹر عمر ایوب خان اور دیگر ممبران کے علم میں لایا جائے تاکہ ان کے مسائل پر جلد از جلد غور کیا جائے اور حل کیا جائے۔