کھلے مین ہول'حادثات معمول'انتظامیہ خاموش تماشائی

پشاور میں کھلے مین ہولز بچوں اور موٹر سائیکل سواروں کے لئے وبال جال بن گئے ہیں 'ڈبلیو ایس ایس پی کے ٹھیکیدارکی نا اہلی کے باعث شہر کے مختلف مقامات پر مین ہولز شہریوں کے لئے کڑا امتحان بن گیا ہے کھلے مین ہولز میں حادثات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے نشہ آور افراد کی جانب سے مین ہولز میں لوہے کے استعمال کے باعث اس کی چوری کی جا رہی ہے ۔ اور بعدازاں انہیں کباڑیوں پر فروخت  کیا جارہا ہے ۔ نشتر آباد ، جی ٹی روڈ ، سرکلر روڈ ، ڈبگری گارڈن سمیت شہر کے مختلف مقامات پرمین ہولز میں روزانہ شہریوں کے گرنے کے واقعات رونماء ہو رہے ہیں ۔ رات کے اوقات کار میں بیشتر واقعات رونماء ہو رہے ہیں ۔ بڑھتے ہو حادثات کے بعد مقامی افراد یا تاجروںنے مین ہولز پر لکڑیاں اور دیگر فاضل اشیاء رکھ دی ہیں ۔